اداکارہ یامی گوتم رتیک روشن کے سپر اسٹار بننے کے راز سے واقف ہو گئیں

نئی دہلی: اداکارہ یامی گوتم نے مشہور اداکار رتیک روشن کے کام سے تحریک حاصل کی ہے۔ یامی گوتم ان دنوں سنجے گپتا کی ہدایت میں بن رہی فلم ”قابل “میں رتیک روشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔یہ فلم راکیش روشن بنا رہے ہیں۔
یامی گوتم کا کہنا ہے کہ رتیک روشن اپنے کام کے معاملے میں بہت سنجیدہ رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رتیک سے کافی حوصلہ ملتا ہے۔اگر آپ ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں یا ان سے بات کریں، تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ان سے تحریک حاصل نہ کریں۔ یامی گوتم نے کہا کہ اب مجھے پتہ چلا کہ رتیک کس طرح سپر اسٹار بنے۔
ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر رہتی ہے اور وہ کبھی تساہلی نہیں برتتے اور ہمیشہ خود کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں رہتے ہیں۔وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ اپنا کردار بہترین طور پر ادا کریں اور ایک اچھا شاٹ دیں۔ یہ صرف میرا نہیں، بلکہ ہر اس شخص کا خیال ہے، جو ان کے ساتھ کام کرتا ہے۔یہ فلم اگلے سال 26 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hrithik is an inspiration says yami in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply