فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ کام کر کے سوشل میڈیا پر میری مقبولیت کا گراف بڑھا: امت سادھ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار امت سادھ کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’سلطان‘ میں کام کرنے کے بعد زیادہ مشہور ہو گئے ہیں۔ امت سادھ نے فلم سلطان میں سلمان کے ساتھ کام کیا تھا، فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اور اس سے ان کے کیریئر کو ایک نئی اونچائی ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ کس طرح ایک فلم نے انہیں سوشل میڈیا پر مشہورو معروف بنادیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی جن تصاویر کو شیئر کرتے تھے ان پر بہت کم لائک ملتے تھے لیکن ’سلطان‘ کے بعد انہوں نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کی تعداد میں بھاری اضافہ دیکھا۔ امت نے کہا،”سلطان ایک بڑی فلم تھی اور میں اس کا ایک حصہ تھا،اس کی وجہ سے مجھے بہت پیار ملا۔ فیس بک پر میرے فالوورز کی تعداد بڑھ گئی۔
جب مجھے صرف 20 لائک ہی ملتے تو مجھے ایسا لگتا تھا کہ مجھے اپنی تصاویر کیوں پوسٹ کرنی چاہئے جبکہ مجھ سے کم کام کرنے والے اداکاروں کوتقریباً 1000 لائک مل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”فلم سلطان کے بعد کسی نے مجھے تصویر پوسٹ کرنے کے لیے کہا اور مجھے اپنی تصویر وں پر منٹوں میں 1600 لائک ملے۔ اب میں سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

Title: how sultan bolstered amit sadhs social media profile | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply