میں ایک اداکارہ ہوں، ہدایت کار جیسا کہتا ہے ویسا کرتی ہوں:سری دیوی

ممبئی:مشہوراداکارہ سری دیوی کا کہنا ہے کہ وہ ہدایت کار کے کہنے کے مطابق کام کرتی ہیں۔ سری دیوی ان دنوں اپنی آنے والی فلم”مام“کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی فلم میں اپنے کسی بھی کردار کی تیاری نہیں کی بلکہ فلم کے ہدایت کار جیسا کہتے ہیں وہ ویسا ہی کرتی ہیں۔سری دیوی نے کہا ،”میں کسی بھی فلم کے لئے کردار کی بہت زیادہ تیاری نہیں کرتی ،کیونکہ میں تیاری میں یقین نہیں رکھتی۔میں اداکار ہوں اور مجھے فلم کے ہدایت کار جیسا کہیں ویسا کرنا ہوتا ہے۔میری کوشش کرداروں کو جینا ہوتی ہے۔میں تیاری کرکے کام نکالنے پر یقین نہیں رکھتی۔“ سری دیوی ملک کے کئی شہروں میں گھوم گھوم کراپنی فلم کا پروموشن کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا،”اب فلموں کے پروموشن کا طریقہ بدل گیا ہے۔پہلے فلم اس کےلئے آج کے جیسا ماحول نہیں ہوا کرتا تھا۔ان دنوں دو چار انٹرویو دینے پڑتے تھے اور کسی ایک میگزین میں ایک کور پیج کرنا ہوتا تھا،اس کے بعدفلم سنیما گھروں میں فیصلے کےلئے تیارہوجاتی تھی۔ آج ماحول الگ ہے،ایک ساتھ کئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تو پروموشن بھی اتنا ہی ضروری ہوگیا ہے۔فلم کا پروموشن کرنے سے ہم لوگوں کے درمیان فلم کو رکھ پاتے ہیں،جس سے شائقین فلم دیکھنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔” قابل ذکرہے کہ فلم مام سات جولائی کو ریلیز ہوگی۔سری دیوی کے ساتھ فلم میں اداکار نواز الدین صدیقی اور کشے کھنہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: How sridevi lived her character in and as mom in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply