فلم ہدایت کار امتیاز علی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر نازاں

ممبئی: بالی ووڈ ڈائریکٹر امتیاز علی کا کہنا ہے کہ وہ کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت عرصے سے منتظر تھے۔ شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر امتیاز علی پہلی بار” ہیری میٹ سیجل کے”ذریعے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ امتیاز نے کہا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں اور وہ طویل وقت سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔
امتیاز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انہوں نے شاہ رخ کی صلاحیت کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ امتیاز نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا۔ وہ انتہائی شائستہ، مضحکہ خیز، جنونی شخص، فلمساز اور دوست جیسی شخصیت کے مالک ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ انوشکا شرما ہیں۔ یہ فلم چار اگست کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hope ive justified the huge talent srk is imtiaz ali in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply