عرفان کی فلم ’ہندی میڈیم ‘ امیتابھ کی’ سرکار ‘ کے باعث 12کے بجائے19مئی کو ریلیز ہوگی

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم“ جو 12مئی کو ریلیز ہونے والی تھی اب19مئی کو ریلیز ہو گی۔کیونکہ 12مئی کو سرکار فلم ریلیز ہو رہی ہے جس میںمعروف فلم اسٹار امیتابھ بچن سرکار کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
اور فلم ساز اس فلم کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے۔ ہندی میڈیم کے پروڈیوسروں دنیش وجئین اور بھوشن کمار کو یقین ہے کہ فلم بہت پسند کی جائے گی ۔وہ اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ فلم کا نام گھر گھر پہنچ کر زباں زد عام ہو جائے اور اس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12مئی کو ”میری پیاری بندو“ اور سرکار 3 ریلیز ہو رہی ہیں اور 19مئی کو ہاف گرل فرینڈ اور ہندی میڈیم ریلیز ہو گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindi medium release postponed to clash with half girlfriend on may 19 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply