ہندی سنیما کو بالی ووڈ نہیں کہا جانا چاہیے:سبھاش گھئی

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ ہندی سنیما کو بالی ووڈ نہیں کہا جانا چاہیے۔سبھاش گھئی نے امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان اور میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندی سنیما کو بالی ووڈ نہ کہیں۔
سبھاش گھئی نے ٹویٹر پرلکھا،”میں ہمارے مشہور اداکاروں امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان اور میڈیاسے اپیل کرتا ہوں کہ ہندی سنیما کوبالی ووڈ نہ کہیں۔“سبھاش گھئی نے کہا”بھلے ہی بالی ووڈ اب ضروری برانڈ بن گیا ہے،تب بھی ہم ہندی سنیما جیسے لفظ کو جوڑ سکتے ہیں اور اسے ہندی سنیما کہہ سکتے ہیں۔
کوئی ہمیں نقال کہہ کر مزاق اڑاتا ہے اور ہمیں بالی ووڈ نام دیتا ہے۔ہم چپ رہے اور ہم نے ہندوستان کے ہندی سنیما کے وقار کو کھو دیا۔(یو این آئی)

Title: hindi cinema should not be called bollywood subhash ghai | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply