بگ باس کی حنا خان نے پہلا اداکاری معاہدہ کر لیا

ممبئی: بگ باس میں حنا خان کے شیدائی کے یہ بات کسی خوشخبری سے کم نہیں ہو گی کہ بگ باس سیزن11کے بعد حنا خان نے اپناپہلا ایکٹنگ پراجکٹ سائن کر لیا اور اس کی عکس بندی بھی شروع ہو گئی ہے۔یہ پراجکٹ ایک مختصر فلم ہے جس کی ہدایت کاری انکش بھٹ کر رہے ہیں۔انکش حنا سے پہلے ٹی وی ادکارہ مشل رہیجا کے اتھ بھی ایک مختصر فلم بنا چکے ہیں۔فی الحال اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ حنا کا اس فلم میں کیا کردار ہے۔حنا نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ ”شکریہ، میری مختصر فلم کی عکس بندی چل رہی ہے۔کوشش کروں گی کہ شوٹنگ کی کوئی تصویر پوسٹ کروں۔“حنا خطروں کے کھلاڑی کے مقابلے میںبھی حصہ لے کر فائنل تک پہنچ چکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hina khan signs her first acting project in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply