سوناکشی بوسے کے مناظر نہیں کرنا چاہتیں

نئی دہلی: (یو این آئی) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں میں بوسے کے مناظر نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ سوناکشی ابھی تک کسی فلم میں بوسہ بازی کرتی نظر نہیں آئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ پردے پر کسی کا بوسہ نہیں لینا چاہتیں۔
کیونکہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتی ہیں۔ سوناکشی کی نئی فلم ‘اکیرا’ 2 ستمبر کو ریلیزہونے جا رہی ہے۔اس فلم میں وہ خطرناک اسٹنٹ کرتی نظر آئیں گی۔ فلم میں سوناکشی لات گھونسے اور ککیں مارتی ہوئی اور دیگر خطرناک مناظر کرتی نظر آئیں گی۔
ہالی ووڈ کے مقابلے میں بالی ووڈ میں اب تک بہت کم اداکاراؤں نے مارشل آرٹس اور خطرناک اسٹینٹ میں ہاتھ آزمایا ہے، لیکن سوناکشی اس تصور کو ‘اکیرا’ میں توڑتی دکھائی دیں گی۔
سوناکشی نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ ان کی محنت پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ‘اکیرا’ میں ایکشن کرنے کے لئے بہت زیادہ جسمانی ٹریننگ سے گزرنا پڑا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heres why you will never see sonakshi sinha kissing on screen in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply