فلم ’ زیر و‘ کی ناکامی کے بعد سے میں نے کوئی فلم سائن نہیں کی : شاہ رخ خان

نئی دہلی :ہندی سنیما کے سپر اسٹار کہے جانے والے اداکارشاہ رخ خان نے جن کی گزشتہ سال کے اواخر میں ریلیز ہوئی فلم ‘زیرو’ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی ، اس کے بعد کسی فلم کو سائن نہیں کیا ہے ۔

اور اب شاہ رخ خان نے بتایا ہے کہ وہ آخر فلموں سے دور کیوں اختیار کر لی ہے،پہلے ایسی افواہیں سامنے آئی تھیں کہ وہ راکیش شرما کی سوانح حیات ‘سارے جہاں سے اچھا’ کو سائن کرنے والے ہیں یا سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کریں گے، مگر اب انہوں نے ان افواہوں کی بھی تردید کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے کہا ‘میرے پاس اس وقت کوئی فلم نہیں، میں کسی فلم میں کام نہیں کررہا’۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھاکہ ‘عام طور پر جب آپ کی ایک فلم کی شوٹنگ ختم ہونے والی ہوتی ہے، آپ اگلی فلم پر کام شروع کردیتے ہیں اور میں 3 سے 4 مہینے تک اس میں مصروف رہتا ہوں، مگر اس میں ایسا محسوس نہیں کررہا تھا، میرے دل نے مجھے اس کی اجازت نہیںدی، مجھے بس لگا کہ بس کچھ وقفہ لوں، کہانیاں سنوں اور زیادہ کتابوں کا مطالعہ کروں’۔اد

اکار نے وضاضت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقفہ انہوں نے صرف اپنے لیے نہیں لیا بلکہ وہ ا پنی فیملی کو بھی وقت دینا چاہتے تھے۔

شاہ رخ خان کے مطابق ‘اگرچہ میرے بڑے بچے کالجوں میں زیرتعلیم ہیں، میری بیٹی کالج جاتی ہے جبکہ بیٹے کا تعلیمی سلسلہ ختم ہونے والا ہے، مگر میں چاہتا تھا کہ میں اپنی فیملی اور خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزاروں’۔

شاہ رخ خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک فلمی دنیا سے دور رہیں گے۔تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ بڑی اسکرین سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے اور بہت جلد وہ پھر کسی اور فلم کا حصہ بن جائیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heres why shah rukh khan has not signed any film after zero box office debacle in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.