فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کون ہدیت کاری کر رہا ہے کبیر خان کو پریشانی نہیں

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز کبیر خان کا کہنا ہے کہ’ٹائیگر زندہ ہے‘کو علی عباس ظفر کے ہدایت کرنے سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ کبیر خان نے سلمان خان اور قطرینہ کیف کو لے کر سپر ہٹ فلم ایک تھا ٹائیگر بنائی تھی۔ فلم کا سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے بنایا جا رہا ہے جسے کبیر کی جگہ علی عباس ظفر ہدایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال سلمان خان کو لے کر سلطان بنائی ہے۔
کبیر خان ان دنوں سلمان کو لے کر فلم ٹیوب لائٹ بنا رہے ہیں۔ کبیر خان نے کہا ”یہ سیریز میں نے شروع کی ہے اور علی اسے آگے لے کر جا رہے ہیں۔ مجھے اس کے لئے خوشی ہے۔ وہ میرے اسسٹنٹ اور دوست تھے۔ فلم کے رائٹس یش راج فلمس کے پاس ہیں، لہذا علی ہدایت کر رہے ہیں۔ وہ ٹائیگر زندہ ہے کو اپنے حساب سے بنائیں گے۔
تاہم کردار اور بنیادی سیٹ اپ ویسا ہی رہے گا۔ میں نے جو دنیا رچی تھی، وہ وہی رہے گی، لیکن اس کا استقرار مختلف ہو جائے گا۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heres what kabir khan has to say about salmans tiger zinda hai in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply