پرینکا چوپڑانے تبو اور دیشا کی وجہ سے سلمان کی فلم بھارت میں کام کرنے سے منع کیا

نئی دہلی:ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں میں شناخت بنانے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ بھارت‘ کے حوالے سے کافی سرخیوں میں ہیں۔

اس وقت خبر آئی تھی کہ پرینکا نے یہ کہہ کر اس فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ گلوکار نک جونس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہے لیکن اب ایک نئی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ پرینکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے سے بالی وڈ اداکارہ تبو اور اداکارہ دیشا پاٹنی کی وجہ سے انکار کیا تھا۔

ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ پرینکا دیشا پاٹنی اور تبو کی انٹری سے پریشان تھیں اور سلمان خان کے دیر آنے سے بھی واقف تھیں۔انہیں لگ رہا تھا کہ وہ اس فلم کو زیادہ وقت نہیں دے پائیں گی کیونکہ انہوںنے ہالی ووڈ کے پروجکٹ بھی دیکھنے تھے۔

اس وجہ سے پرینکا نے اس فلم بھارت کے پروجکٹ سے کنارہ کرلیا ۔ واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے جب اس فلم کو چھوڑا تو سلمان خان نے کٹرینہ کیف کو سائن کر لیا ۔ سلمان اور کٹرینہ نے اس فلم کی مالٹا میں شوٹنگ بھی کر کے ممبئی لوٹ آئیں ہیں ۔

گزشتہ دنوں ہی ایکٹر سلمان خان نے کہا تھا کہ پرینکا چوپڑا نے فلم بھارت میں رول پانے کے لئے ان کی بہن ارپیتا کو ہزاروں کال کئے تھے۔ اب پر ینکا کے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے الگ ہی روداد پیش کی ہے۔

ڈکن کرونیکل نے پرینکا کے کسی قریبی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے کہ پرینکا نے کسی ہالی وڈ پروجکٹ یا شادی کی وجہ سے نہیں بلکہ تبو اور دیشا پاٹنی کی وجہ سے انکار کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heres the real reason why priyanka chopra left salman khan bharat in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply