سالگرہ پر خاص :ہیلن کے میانمار سے ممبئی تک کانٹوں بھرے سفرکی روداد

نئی دہلی: ہندی سنیما میں اپنے دور کی بہترین رقاصہ قرار دی جانے والی ہیلن آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اداکارہ ہیلن این رچرڈرسن کی پیدائش 21نومبر 1938کو برما( میانمار) کے شہر رنگون میں ہوئی ۔

ہیلن کا بتدائی دور کافی جدوجہد بھرا رہا ہے ۔ ہیلن کے والد جارج ڈیسمیئر ایک انگلو انڈین تھے جب کہ ماں برما کی ہی تھی۔ ان کے بھائی کا نام روجر اور بہن کا نام جنفر تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہیلن کے والد محترم کا انتقال ہوگیا اور ا سکے بعد حالات ایسے خراب ہوئے کہ انہیں اپنا ملک چھوڑنا پڑا ۔

سال 1964میں ایک میڈیا انٹرویو میں ہیلن نے کہا تھا کہ ” ہم سیکڑوں لوگ اجتماعی طورپر ایک ساتھ چل رہے تھے، نہ ہمارے پاس کھانا تھا نہ ہی پیسے ، ہمارے جسم پر کپڑے تک ڈھنگ کے نہیں تھے ، راستے میں کہیں کوئی کچھ کھانے کو دے دیتا تو ہم کھا لیتے ، بچتے بچاتے ہم آسام تک پہنچے۔

ریاست آسام تک پہنچتے پہنچتے ہمارے ساتھ آدھے لوگ ہی بچے رہے، راستے میں کچھ بیماری کی وجہ سے مر گئے تو کچھ بہت پیچھے چھوٹ گئے ۔

میری ماں تب حمل سے تھیں اور راستے میں ہی انہیں اسقاط ہوگیا ، انہیں علاج کے لئے ڈبروگڑھ ( آسام) میں داخل کیا گیا ، میری حالت ایسی ہو گئی تھی کہ میں زندہ لاش کی طرح نظر آنے لگی تھی، بھائی کی بھی حالت نازک تھی ،ہم دو مہینے اسپتال میں رہے اور ا سکے بعد ہم سب کولکاتہ آگئے، لیکن دکھ یہ رہا کہ میرا بھائی چیچک میں چل بسا “۔

مشکلوں بھرے دنوں میں ہیلن کی ماںنرس کاکام کرکے اپنا گھر چلا رہی تھیں۔ ایسے میں ہیلن نے اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی اور ماں کا سہارا بننے کے لئے کام کی تلاش میں لگ گئیں۔ واضح رہے کہ ہیلن سلمان خان کی سوتیلی ماں ہیں اور سلیم خان کی دوسری اہلیہ ہیں۔ سلیم خا ن کی پہلی بیوی سلمہ خان ہیں جن سے انہیں تین بیٹے ، سلمان خان ، ارباز خان اور سہیل خان اور ایک بیٹی ہے ۔

ہیلن اور سلیم خان نے اولاد نہ ہونے کے بعد بیٹی ارپتا کو گود لیا تھا۔ سال 1962میں فلم ’ قابل خان‘ کے دوران ہیلن کی ملاقات رائٹر سلیم خان سے ہوئی ،سلیم خان ہیلن کو دیکھتے ہی انہیں دل دے بیٹھے ،لیکن وہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھے اس لئے ان کی بیوی سلمہ نے اس پر اعتراض کیا اسکے باوجود سلیم خان نے ہیلن سے شادی کرلی۔

حالانکہ بعد میں سب ایک ساتھ خوشی خوشی رہنے لگے۔ 19سال کی عمر میں ہیلن کو فلم ’ ہاوڑا برج‘ میں کام ملا اور اس کے بعد انہوں نے پھر پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا ۔ ہیلن کو ان کی خاص دوست ککو انڈسٹری میں لیکر آئیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانسر کی شکل میں ہیلن نے اپنی ایک خاص شناخت بنائی ۔ سال 2009میں حکومت ہند نے ہیلن کو پدم شری سے سرفرز کیاگیا ، ساتھ ہی ہیلن کو فلم فیئر ،لائف ٹائم ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ ان کی جدوجہد اور پھر کامیابی لوگوں کے لئے ایک مثال ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Helen birthday special and lesser known facts in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment