اداکارہ سشمیتا سین پھر کسی کے عشق میں مبتلا؟

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ اور انڈیاکی پہلی مس یونیورس بن چکی سشمیتا سین اگرچہ کافی وقت سے فلموں سے دور ہیں ،لیکن وہ کبھی اپنی بیٹیوں کے حوالے سے تو کبھی اپنی عاشقانہ زندگی کے حوالے سے ہمیشہ سرخیوں رہتی ہیں ۔
ایک بار پھر سشمیتا اپنے عشق کے حوالے سے سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ حا ل ہی میں سشمیتا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جسے دیکھ کر یہ قیاس لگانا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ سشمیتا سین سنگل نہیں ہیں اور ان کے دل پر کسی نے دستک دے دی ہے۔ در اصل اداکارہ سین نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر ایک” اقتباس“شیئر کیا ۔
ساتھ ہی کوٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن لکھا، جس کو پڑھ کر یہی کہا جا سکتا ہے۔ کہ اداکارہ سشمیتا سین ان دنوں کسی سے پینگیں بڑھارہی ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سشمیتا سین کا ان کے دوست رتک بھسین سے رشتہ ختم ہو گیا ہے۔ قابل غور ہے کہ بریک اپ کی خبروں کے بعد بھی سشمیتا سین اور رتک بھسین کرکٹر ظہیر خان کی شادی میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ لیکن اب یہ سشمیتا سین کا پیغام رتک بھسین کے لئے ہے یا اور کسی کے لئے ہے ابھی اس کی وضاحت نہیں ہو سکی ہے۔

Title: has sushmita sen found the man of her dreams check out her cryptic message | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply