ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں دنگل ٹیکس فری کردی گئی

چنڈی گڑھ:عامر خان کی فلم دنگل کو ہریانہ اور چھتیس گڑھ حکومت نے ٹیکس فری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ہریانہ کے شہربہادر گڑھ میں کہا کہ عامر خان نے فلم میں کشتی اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو تحریک کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ جس کے باعث ریاستی حکومت نے اسے ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ہریانوی فلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ اور اس ضمن میں اس نے ریاست کے سنیما آپریٹروں کی ایک میٹنگ بھی بلائی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہریانوی اور دیگر فلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے جلد ہی فلم پالیسی پیش کرے گی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے بھی فلم کو تفریح ٹیکس سے چھ ماہ کے لئے چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana and chhattisgarh make dangal tax free in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply