ہرش وردھن کپور کو مرزا بننے میں8سال لگے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ہرش وردھن کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ”مرزا“کی پیش کش اس وقت کی گئی تھی جب وہ کالج میں پڑھتے تھے۔ انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور فلم ”مرزیا“سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے ہیں۔ راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت میں بنی فلم مرزیا، مرزا اور صاحباں کی محبت کہانی پر مبنی ہے۔
ہرش وردھن نے بتایا کہ انہیں مرزا کے طور پر اس وقت منتخب کرلیا گیا تھا جب وہ کالج میں پڑھتے تھے۔ فلم کے نریشن کی شروعات سال 2008میں پہلی بار ہوئی تھی اور یہ سفر مکمل ہونے والا ہے۔مرز?ا پردے پرآنے کے لئے تیار ہے اور ہرش وردھن نے اپنی دوسری فلم ”بھاویش جوشی“کی آدھی شوٹنگ بھی پوری کر لی ہے۔ ہرش وردھن کپور نے کہا”میں نے بھاویش جوشی کی کہانی 2009 میں پڑھی تھی اور تبھی اس فلم کا کام شروع کرنا تھا لیکن اس وقت کاسٹنگ کے کام میں کچھ رکاوٹ آ گئی تھی اور فلم کا کام رک گیا تھا۔
اس لئے پہلے مرزیا کی شوٹنگ ختم کر دی اور اب بھاویش کا کام بھی نصف ہو گیا ?ے۔بھاویش جوشی کو وکرمادتیہ موٹوانک بنا رہے ہیں۔ یہ ممبئی شہر کی کہانی ہے جو پورے ملک کے لوگوں کو اپنی کی کہانی لگے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Harshvardhan kapoor working on mirzya was like falling in love for the first time in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply