دہلی کی ایک گلوکارہ کاہریانہ میں قتل، بندوق برداروں نے چھ گولیاں گردن و سر میں اتار دیں

پانی پت(ہریانہ): ایک 22سالہ گلوکارہ کو منگل اور بدھ کی دمیانی شب اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ ہریانہ کے شہر پانی پت میں ایک شو کر کے دہلی میں واقع اپنے گھر واپس آرہی تھی۔
پولس نے بتایا کہ ہرشیتا ڈھیا نام کی اس گلوکارہ کی گردن اور سر میں 6گولیاں ماری گئیں جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ گلوکارہ اپنا پروگرام کر کے جب علی الصباح 4بجے دہلی واپس آرہی تھی تو ایک سیاہ کار نے چمرارا گاؤں کے قریب اسکی کار کو اوورٹیک کیا اور اسے جبراً روک لیا اور ڈرائیور اور ہرشیتا کے دو دیگر ساتھی گلوکاروں کو کار سے اترجانے کہا۔
اس کے بعد انہوں نے کار کے اندر بیٹھی ہرشیتا پر تابڑ توڑ چھ گولیاں داغیں اور فرار ہو گئے ۔ہرشیتا کی بہن لتا نے اپنے شوہر پر ہرشیتا کو قتل کرنے کایہ کہتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ چونکہ انکی(ہرشیتا اور لتا) ماں کے قتل میں ہرشیتا گواہ تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Harshita dahiya 22 year old singer from delhi shot dead in haryanas panipat in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply