بالی ووڈ ادکاررنویر سنگھ 33سال کے ہو گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پدماوت فلم سے زبردست نام کمانے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے رنویر سنگھ کی آج 6جولائی کو33ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

2010میں یش راج بینر تلے بنی رومانٹک فلم ’بینڈ باجا-بارات‘سے اپنی فلمی زندگی شرو ع کرنے والے رنویر سنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے ۔اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ ’ڈیبیو ادارکار ‘ ایوارڈ سے نوازے گئے۔

سال 2012 میں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمز کی فلم ’لیڈیز ورسیز رکی بہل‘ میں کام کرنے کا موقع ملا ۔رنویر کی تیسری فلم ’لٹیرا‘ ریلیز ہوئی۔فلم نے باکس آفس پر اوسط درجہ کی کامیابی حاصل کی لیکن ایک اداکار کے طور پر انہوں نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا اور فلم کے شوقینوں نے بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔

سال 2013 میں رنویر سنگھ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’گولیوں کی راس لیلا’ رام لیلا‘ ریلیز ہوئی۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔فلم نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

اب رنویر سنگھ کا شمار ہندوستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے بذلہ سنجی اور مزاحیہ حرکتوں سے پہچانے جاتے ہیں۔

ان کی مقبولیت کا اب یہ عالم ہے کہ بڑے بڑے فلمساز رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس وقت وہ 2 فلموں ’گلی بوائے‘ اور ’83‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday ranveer singh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply