تیلگو فلموں کے سوپر اسٹار رام چرن کو 32ویں سالگرہ پر خراج تحسین

نئی دہلی: تیلگو فلموں کے سوپر اسٹار رام چرن جن کی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں 32ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ایک بہترین ڈانسرپرڈیوسر اور ایک نوصنعتکاربھی ہیں ۔
ان کے والد چرنجیوی بھی معروف اداکار ہیں جو اپنی فلموں سے سبھی کو اپنا مداح بنا چکے ہیں ۔ رام چرن کی پیدائش 27مارچ 1985کو چنئی میں ہوئی۔ رام چرن اب تک کئی فلموںمیں کام کر چکے ہیں۔ اور ان کی سبھی فلمیں کامیاب رہی ہیں۔ ان کی خاص فلموں میں یاوڈو، مگادھیرا، اور نائک جیسی فلمیں وغیرہ ہیں۔
جلد ہی رام چرن کی آنے والی فلم جس کا نام ’ رنگ استھلم’ ہے30مارچ 2018کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ رام چرن ساؤتھ انڈسٹری میں بہت مشہور اداکار ہیں انہیں نندی ایوارڈ ،دو ساؤتھ فلم فیئر ایوارڈ اور دو سینیما ایوارڈ سے سرفراز کیاجا چکا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہیں سنتوسم بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
اس بات انداز لگایا جا سکتا ہے کہ رام چرن اس کم عمری میں ہی کتنے بڑے داکار کا درجہ حاصل کر چکے ہیں ۔ رام چرن کی آنے والی فلم کا ٹیلر لوگوں کو کافی پسند آ رہا ہے۔ اسی فلم کے حوالے سے وہ کافی سرخیوں میں ہیں ۔ اس فلم رام چرن چٹی بابو کے کردار میں ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday ram charan tollywoods box office king in the waiting in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply