بس کنڈکٹر سے اداکار بننے والے رجنی کانت 67سال کے ہوگئے

نئی دہلی: اپنی شاندار ادکاری سے فلم بینوں سے اداکاری کے بھگوان کا لقب پانے والے تمل فلموں کے معروف اور ہر دلعزیز ادکار رجنی کانت آج 67سال کے ہوگئے۔ رجنی کانت نے، جن سے آج ان کے شیدائی پوجنے کی حد تک عقیدت رکھتے ہیں اپنی عملی زندگی کا آغاز بس کنڈیکٹر کے طور پر ملازمت سے کیا اور اس اعلیٰ مقام تک پہنچنے کے لیے بے حد مشقت اور سخت جدوجہد کرنا پڑی۔وہ 12 دسمبر، 1950 کو بنگلور میں پیدا ہوئے، رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راو¿ گائیکواڈ تھا۔وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔ابتدائی دور میں انہوں نے کنڈکٹری کرنے کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً ادکاری کے اپنے ذوق و شوق کی تکمیل کے لیے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔ ایک ڈرامے میں ان کی اداکاری سے تمل فلموں کے ڈائریکٹر کے بال چندر نے اتنے متاثرہوئے کہ انہیں فلم میں ادکاری کی پیش کش کی جسے رجنی کانت نے غنیمت جانا ۔ اور 1975میں کے بال چندر کی ہدایت میں بنی تمل فلم اپوروا رنگاگل سے، جس میں کمل ہاسن مرکزی کردار تھے، رجی کانت نے اپنی فلمی زندگی کا سفر شروع کیا۔وہ اس قدر کامیاب رہے کہ تین سال کے اندر ہی انہیں مرکزی کردار میں پیش کیا جانے لگا اورفلم بھیروی میں رجنی کانت کو پہلی بار مرکزی کردار کرنے کا موقع ملا۔یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے۔اس کے بعد رجنی کانت نے پیچھے مڑ کر نہیںدیکھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday rajinikanth in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply