بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی 38ویں سالگرہ

ممبئی: (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری آج 38برس کی ہوگئیں۔ نرگس کی پیدائش 20 اکتوبر 1979کو کوئنس ،نیویارک میں ہوئی تھی۔ نرگس کی والدہ میری چیک عیسائیتھیں جبکہ والد محمد فخری پاکستانی تھے۔
نرگس جب صرف سات برس کی تھیں تو ان کے والدنے ان کی ماں کو طلاق دے دی تھی۔امریکہ نیکسٹ ٹاپ ماڈل کا حصہ رہ چکی نرگس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریر کا آغاز 2011میں ریلیز ہوئی امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے کیا۔ فلم ٹکٹ ونڈوپر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم میں انکی اور رنبیر کپور کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔
2013میں نرگس فخری کی دوسری فلم مدراس کیفے ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کا سنجیدہ کردار ناظرین کو بہت پسند آیا۔ اس کے بعد نرگس ’میں تیرا ہیرو‘ ، ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’کک‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔
نرگس نے فلم ’اسپائی‘ کے ذریعہ ہالی ووڈ میں شروعات کی۔ ان کی پچھلی فلم اظہر، ہاوس فل۔ 3اور بینجو فلمیں ریلیز ہوئیں۔ وہ سوشل میڈیا سائٹ پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوٹو پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔انسٹاگرام پر ان کے تقریباَ دس لاکھ شیدائی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday nargis fakhri in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply