فلاپ فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی کٹرینہ کیف آج فلم سازوں کی پہلی پسند ہیں

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ کٹرینہ کیف آج یعنی 16جولائی کو اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اداکارہ بھلے ہی آج فلم سازوں کی پہلی پسند ہوں لیکن 16سال پہلے کٹرینہ کیف کام کی تلاش میں اسٹوڈیو ، اسٹوڈیو گھوما کرتی تھیں ۔

فلموں سے پہلے اداکارہ کیف نے ایک اشتہار شوٹ میں کام کیا تھا جو ایک مشہوربرانڈ کے ایڈ سریز کا حصہ تھا۔

کٹرینہ نے ااپنی فلمی زندگی کا آغاز 2003میں فلم ’بوم‘ سے کیا تھا لیکن ان کی یہ ڈبیو فلم باکس آفس پر ناکام رہی ۔اس کے بعد2005میں فلم ’ میں نے پیار کیوں کیا‘۔2007میں فلم ’نمستے لندن‘ جیسی فلموں کے ذریعہ وہسرخیوں میںآئیں اور انہوںنے پھردوبارہ پیچھے موڑ کرنہیں دیکھا ۔کترینہ کیف کی سلمان خان کے ساتھ دوستی ہمیشہ زیر بحث کاموضوع رہتی ہے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ سلمان نے اداکارہ کیف کے فلمی کیریر کو نئی سمت دینے میں بہت اہم کردار نبھایا ہے۔ آج کٹرینہ کیف کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کی اول درجہ اور سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔

کٹرینہ کیف کی سلمان خان کے ساتھ ریلیز ہوئی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی ہے۔ کٹرینہ کیف ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ زیرو‘ اور ایکٹر عامر خان کے ساتھ فلم ’ ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday katrina kaif in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply