کنگنا رنوت کو پہلی فلم میں کام کرنے موقع کافی شاپ میں ملا تھا

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رنوت نے،جنہوں نے اپنا بالی ووڈ کیرئر انوراگ باسو کی فلم ’گینگسٹر‘سے کیاتھا، آج اپنی زندگی کے 31سال پورے کر لئے ہیں۔
وہ 23مارچ 1987کو ریاست ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں ایک متوسط گھرانے میں تولد ہوئیں ۔کنگنا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے والدین کو بغیر بتائے ہی ہماچل پردیش سے ممبئی چلی آئیں تھیں۔ ممبئی آنے کے بعد کنگنا نے کچھ دنوں تک فیشن شوز کر کے ہی گذر اوقات کی ۔ اداکارہ کو ان کی پہلی فلم ملنے کا واقعہ کافی دلچپ ہے ۔
ایسا کہا جاتا ہے کہ انوراگ باسو نے کنگنا کو ایک کافی کی دوکان پر دیکھا تھا جسکے بعد انہیں نے گینگسٹر فلم کے لئے انہیں سائن کر لیا تھا۔ یار دہے کہ کنگنا نے ایک انٹر یو کے دوران کہا تھا کہ ’ ایک دن مجھے انورگ باسو نے کافی شاپ پر دیکھا تھا ا سکے بعد انہو ںنے کیفے میں ویٹر کے ہاتھ ایک نوٹ بھیجوایا تھا ، اس نوٹ پر انوراگ کا نام اور فون نمبر لکھا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا تھاکہ میں انہیں فون کروں گا۔
پھر میں نے ویٹر سے اس انسان کے بارے میں پوچھا جس نے مجھے یہ نوٹ بھیجا تھا۔ اس کے بعد انوراگ خود میری ٹیبل تک آئے اور اپناتعارف کرایا ا وربتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے لئے آڈیشن لے رہے ہیں۔ کنگنا نے بتایا کہ میں نے فلم گینگسٹر کے لئے کئی بار آڈیشن دیا ۔ ہدایت کار مہیش بھٹ نے میرا تین بار آڈیشن لیا تھا ۔
میں آڈیشن کے بعد کئی مہینوں تک انتظار کیا اس وقت انوراگ باسو میرا فون بھی نہیں اٹھاتے تھے۔ حالانکہ بعد میں مجھے فلم گینگسٹر مل گئی۔ اداکارہ کنگنا فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے بولڈ انداز کے لئے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ گنگنا کی فلموں کی بات کریں تو ان کی آنے والی فلموں میں ’ منی کرنکا:‘ دی کیون آف جھانسی‘ ہے جو 27اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday kangana ranaut in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply