معروف بالی ووڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی31ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی:گذشتہ دس سال سے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے دھوم مچانے والی دیپکا پڈوکون آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔دیپیکا ان چند فلم ادکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نے فلم انڈسٹری میں شامل ہوکر مختصر سی مدت میں اپنی سحر انگیز اداکاری سے ناظرین کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ دیپکا پڈوکون کی پیدائش 05 جنوری 1986 کو ہوئی۔ دیپیکا کے والد پرکاش پڈوکون ملک کے مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ دیپیکا نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ 2006 میں ریلیز کنڑ فلم ”ایشوریہ“ سے انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی۔ 2007 میں آئی فلم” اوم شانتی اوم “سے دیپکا نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھ دیا۔ فرح خان کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دیپیکا نے ڈبل کردار اداکرکے ناظرین کو خوش کر دیا۔ اس فلم میں دیپکا کے ساتھ شاہ رخ خان تھے۔
شاہ رخ، دیپیکا کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا، ساتھ ہی فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لیے دیپکا کو فلم فیئر کی طرف سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 2008 میں دیپکا کی فلم ” بچنا اے حسینوں “ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں دیپکا کی جوڑی رنبیر کپور کے ساتھ تھی۔ 2010 میں دیپکا پڈوکون کے کریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ہاؤس فل ریلیز ہوئی۔ ساجد خان کی ہدایت میں بنی اس فلم کی کامیابی کے ساتھ دیپکا پڈوکون ایک بار پھر سے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہیں۔ 2011 میں آئی فلم دم مارو دم میں دپیکا پڈوکون نے آئٹم نمبر”دم مارو دم مٹ جائے غم “کے ذریعہ ناظرین کو مسحور کر دیا۔ 2012 میں آئی فلم کاکٹیل دیپکا کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم میں دیپکا کی جوڑی سیف علی خان کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔
اس فلم میں عمدہ اداکاری کے لیے دیپکا بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کی گئی۔ 2013 دیپکا کے کریئر کے لئے سب سے بہترین سال ثابت ہوا۔ اس سال دیپکا کی ریس۔2، یہ جوانی ہے دیوانی، چنئی ایکسپریس اور گولیوں کی راسلیلا رام لیلا جیسی فلمیں ریلیز ہوئی اور تمام فلموں نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ دیپکا پڈوکون کی سال 2014 میں ہیپی نیو ایئر اور فائنڈنگ فینی ریلیز ہوئی۔ ہیپی نیو ایئر نے 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔دیپکا کی 2015 میں پیکو، تماشہ اور باجی راؤ۔مستانی ریلیز ہوئی ہیں۔باجی راو۔مستانی نے ٹکٹ کھڑکی پر 184 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ دیپکا ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں کام کر رہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Happy birthday deepika padukone 7 of her most hilarious scenes in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply