گلوکاررندھاوانے یوٹیوب پر ہنی سنگھ اور بادشاہ کو میلوں پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی: ٹی ۔ سریزکے پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے اپنی گائکی کی وجہ سے اتنے مشہور اور لوگوں کے سب سے پسندیدہ سنگر ہونے کے ناطے ان کے یوٹیوب کے سبھی آفیشل چینلوں پر 3کروڑ سے زائد ویوز (views )ہو چکے ہیں۔

گرو رندھاوا اسکے ساتھ ہی وہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ ویوز پانے والے ہندوستانی گلوکار بن گئے ہیں ہیں۔ گرو رندھاوا نے ایک بیان جاری کر کے اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گانا’ سوئٹ سوئٹ‘ ہائی ریٹیڈ گبرو، لاہور اور بن جا تو میری رانی ، جیسے نغموں کی وجہ سے پہچان بنانے والے گرورندھا وا نے اپنے ایک بیان میں کہا ” میں سبھی لوگوں کو ان کے پیار اور حمایت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی تاریخ میں پہلی بار کسی گلوکار نے تین کروڑ ویوزکا ہندسہ پار کیا ہے، میں بہت فخر اور پوری دنیا بھر میں میری موسیقی کو حمایت کرنے والے سامعین کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ گرورندھاوا کی کامیابی میں ٹی سریز کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار نے بہت اہم رول ادا کیا ہے۔’ انڈیپنڈنٹ میوزک ‘ کا رواج دوبارہ سے ٹی ۔سریز نے ہی آغاز کیا ہے ، انہو ںنے سب سے پہلے گرو رندھاوا کو 2015میں ’ پٹولہ‘ گیت کے لئے معاہدہ کیا تھا۔

گرو کے ساتھ اپنی جوڑی پر بھوشن کمار نے کہا ” یہ فخر کی بات ہے کہ آپ کی کمپنی کا ایک ٹیلنٹ ایسی بلندیوں پر پہنچاہے۔ گرو رندھاوا کی کامیابی سے ’انڈیپنڈنٹ میوزک ‘ اور نئے ٹیلنٹ کا تعاون کرنے میں میرا یقین پھر سے جا گ گیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Guru randhawa most viewed indian singer on youtube in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply