پاکستانی اداکاروں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا وہ اپنے ملک کے لیے جاسوسی کرسکتے ہیں: رام رحیم

نئی دہلی: ڈیرہ سچا سودا کے گرو رام رحیم نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کام کرنے والے پاکستانی فنکار پاکستان کے جاسوس بھی ہو سکتے ہیں اس لئے ان کے یہاں آنے پر پابندی لگائی جانی نا چاہیے۔ آئندہ جمعہ کو ریلیز ہو نے والی فلم ایم ایس جی دی واریئر: لاین ہارٹ کی تشہیر کے لیے یہاں پہنچنے پر گرو رام رحیم نے کہاکہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے لیکن اس نے ہندوستان کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی آرٹسٹ یہاں ہمارے ملک کی جاسوسی کر رہے ہوں۔
پاکستانی فنکاروں پر اعتماد کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ملک کے فنکاروں پر ہم کس طرح اعتماد کر سکتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو اپنے ہی ملک میں فلمیں کرنی چاہئے۔ اگر پاکستانی فنکاروں کو اداکاری کا تنا ہی شوق ہے تو وہ یہاں کریں یا پاکستان میں کریں کیا فرق پڑتا ہے۔
اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ پاکستان میں ہی اپنے ذوق و شوق کی تکمیل کریں۔ مذہبی گرو سے اداکار بننے والے ڈاکٹر رام رحیم نے کہا کہ اڑی میں جس طرح پاکستان کے دہشت گردوں نے فوج کے کیمپ پر حملہ کیا اس کے بعد بھی اگر کوئی پاکستان کے فنکاروں کی حمایت کرتا ہے تو یہ بدقسمتی کی بات ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurmeet ram rahim singh has a harsh reaction to the ban on pakistani artists in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply