ہدایت کار گلزار کی فلم لباس29سال بعد2017کے اواخر میں باقاعدہ ریلیز ہوگی

ممبئی:بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار اور ہدایت کار گلزار کی فلم لباس 29 برسوں بعد ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ’لباس‘ کی کہانی گلزار کی اپنی شارٹ اسٹوری سیما پر مبنی ہے۔ فلم کی کہانی ایک تھیئٹر ڈائریکٹر اور اس کی اہلیہ پر مرکوز ہے۔ تھیئٹر ڈائریکٹر کے رول میں نصیر الدین شاہ اور اہلیہ کے کردار میں شبانہ اعظمی ہیں۔
فلم میں راج ببر، سشما سیٹھ، اتپل دت، انو کپور کے بھی رول ہیں۔ لباس میں آنجہانی آر ڈی برمن کی موسیقی ہے۔ سال 1988 میں بننے والی یہ فلم زی کلاسک کے بینر تلے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کووکاس موہن نے بنایا تھا، جبکہ انکے بیٹے امول وکاس موہن اور انشل وکاس موہن اسے ریلیز کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم اس سال کے اواخرتک ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gulzars unreleased film libaas to hit the big screen this year in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply