’میں نریندر مودی بنوں گا‘فلم17نومبر کو گجرات میں ریلیز ہو سکتی ہے

ممبئی: (یو این آئی) فلمساز انل نریانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی پر مبنی ان کی آئندہ گجراتی فلم ’ہوں نریندر مودی بنوا مانگو چھو‘ (میں نریندر مودی بنوں گا)بچوں کے لئے بے حد حوصلہ افزا ہوگی۔ انل نے ’ہوں نریندر مودی بنوا مانگو چھو‘ فلم پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ہمارے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے بچپن کی کہانی پر مبنی ہے جس کی کہانی ترغیب دینے والی ہے اس کہانی کو خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کی ہے۔ ہم اس فلم کی کہانی کو اس طرح پیش کررہے ہیں جس سے فلم کو دیکھنے اور سمجھنے والے ناظرین محظوظ ہوں اور انہیں یہ بھی سمجھ آئے کہ مسٹر مودی ملک کی بھلائی کے لئے کیا چاہتے ہیں کیوں چاہتے ہیں اور کس طرح چاہتے ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ آج ملک کا ہر بچہ نریندرمودی بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ” دراصل ہم نے فلم میں وہی دکھانے کی کوشش کی ہے جو حقیقت ہے۔ میرا خیال ہے کہ نریندر مودی فلم کے ہی نہیں پورے ملک کے ہیرو ہیں اور وہ ملک کے لئے بہت اچھا کررہے ہیں لہذا میں نے سوچا کہ ان کی زندگی کی جدوجہد کو پردہ سیمیں پر لانا چاہئے تاکہ ان کی شخصیت سے نئی نسل حوصلہ پائے۔ مجھے اس فلم کو بنانے میں کسی بھی طرح کی پریشانی یا خوف محسوس نہیں ہوا۔ مسٹر نریانی نے کہا کہ یہ فلم فی الحال میں گجرات کے فلم شوقینوں کے لیے یہ فلم بنارہا ہوں اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسٹر مودی کی انسپائرنگ کہانی ملک کے گوشے گوشےمیں پہنچے۔ یہ فلم 17 نومبر کو گجرات میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ ساتھ ہی دیگر زبانوں میں بھی ڈب کرنے کی کوشش کریں گے“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gujarati new movie hu narender modi banva mangu chu in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply