ایریانا نے ٹویٹ کرکے کہامانچیسٹر حملے سے ’ٹوٹی ہوئی‘محسوس کررہی ہوں

لاس اینجلس:(رائٹر)امریکی گلوکارہ ایریانا گرینڈے نے برطانیہ کے مانچیسٹر میں اپنے پروگرام میں ہوئے دھماکے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت غم زدہ ہیں اور ان کے پاس اس واقعہ کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔
محترمہ گرینڈے نے حملے کے تقریباً پانچ گھنٹے بعد ٹویٹ کرکے کہا،”اس حملے سے ٹوٹ گئی ہوں،دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔“
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے شمالی شہر مانچیسٹر میں ایریانا گرینڈے کے ایک پروگرام کے دوران ہوئے بم دھماکے میں 22افراد کی موت ہوگئی اور 50دیگر زخمی ہوگئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Grande has tweeted saying broken from the bottom of my heart in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply