فلم ‘رنگیلا راجا‘میں گووندا وجے مالیا کے کردا میں نظر آئیں گے

نئی دہلی: سینسر بورڈ کے سابق صد ر پہلاج نہلانی اور اداکار گوونداکی جوڑی ہمیشہ سپر ہٹ رہی ہے، جب بھی دونوں نے ایک ساتھ آئے ہیں ان کی فلمیں سوپر ہٹ رہیہیں۔

اب ایک بار پھر پہلاج نہلانی اپنے پسندیدہ ستارے گووندا کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں ایکٹر گووندا ہندوستان کے سب سے بڑے گھپلے باز شخص وجئے مالیا کاکردار ادا کرتے دیکھائی دیں گے۔

فلم کا نام ’ رنگیلا راجا‘ ہوگا فلم میں گووندا وجئے مالیا کے سارے شیڈس کو دیکھائیں گے۔فلم ساز پہلاج نہلانی نے کہا ” فلم رنگیلا راجا پر بہت تیزی سے کام چل رہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم اگست تک سنیما گھروں کی زینت بن جائے گی۔

پہلاج نے آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ” میں وجے مالیا کی زندگی سے بہت متاثر ہوں ، ایک فلم بنا رہا ہوں، گووندا اس فلم اہم کردار ادا کررہے ہیں، گووندا کو ایک نئے کردار میںدیکھ کر سامعین حیران رہ جائیں گے۔ یہ فلم پوری طرح سے مزاحیہ ہوگی ” ۔ فلم کا ڈائریکشن پہلاج نہلانی خود کریں گے۔

اداکار گووندا کے ساتھ کام کرنے کو لیکر پہلاج نے آئی اے این ایس سے کہا ’ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے پرانے دنوں جیسا لگتا ہے۔ ہم نے گووندا کی ڈبیو فلم ’ الزام‘ ایک ساتھ کی تھی ، گووندا پہلے سے بھی کہیں زیادہ فٹ ہیں پہلے جیسا ڈانس کر لیتے ہیں ۔ پہلاج نے بتایا کہ اس فلمکی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govinda to play vijay mallya in pahlaj nihalanis rangeela raja in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply