اداکار گووندا فلم راجو رنگیلا میں ٹرپل رول کرتے نظر آئیں گے

نئی دہلی: بالی ووڈ میں چلبلے نام سے پکارے جانے والے اداکار گووندا جلد ہی ایک بار پھر بڑے پردے نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پہلاج نہلانی کی آنے والی فلم ” راجو رنگیلا“کے لئے گووندا کو سائن کیا گیا ہے۔
اس فلم میں گووندا ٹرپل رول ادا کر یں گے۔ قابل غور ہے کہ گووندا اور پہلاج نہلانی کی جوڑی 25سال بعد پھر سے واپسی کر رہی ہے۔ اس سے پہلے گوندا نے سال 1993میں آئی فلم ” آنکھیں“ میں پہلاج نہلانی کے ساتھ کام کیا تھا۔
بتایا جا رہاہے کہ فلم راجو رنگیلا کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے ۔ اخبار ڈی این اے سے بات کرتے ہوئے پہلاج نہلانی نے اس فلم کے بارے میں بتایا ” اس فلم میں گوندا کے ٹرپل رول کے ساتھ تین نئی لڑکیوں کو بھی پردہ سیمیں پر لا رہا ہوں“ ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان تین لڑکیوں میں ایک دیگانگانہ سوریہ ونشی بھی ہیں، جو اس سے پہلے” ایک ویر کی ارداس‘ ٹی وی شو میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

Title: govinda plays a triple role in pahlaj nihalanis next titled raju rangeela | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply