کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنا پکنک جیسا ہے : اکشے کمار

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ’ اعتراض، اجنبی اور کمبخت عشق جیسی فلموں میں نظر آنے کے بعد اب ایک پھر دونوں فلم ’ گڈ نیوز‘ کے ساتھ پردہ سمیں پر دکھائی دیں گے۔

شوبز ویب سائٹ ’ پنک ولا‘ کی رپور ٹ کے مطابق عنقریب ہی سنیما گھروں میں پیش کی جانے والی فلم ’ گڈ نیوز’ کی تشہیر کے دوران ایچ ٹی کو دیئے اپنے ایک انٹرویو میں اکشے کمارنے کرینہ کپور کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ بے بو کے ساتھ کام کرنا بالکل پکنک جیسا ہے ، وہ ان ہر چیز میں زبردست ہے جو ہو کرتی ہیں ، یہاں تک کہ وہ جب غلطیاں بھی کرتی ہیں تو بھی وہ کافی پیاری ہوتی ہیں، کلیپ ( تالی)کی ایک آواز سے ہی وہ ممی ، دوست اور کو ۔ اسٹار کے کردار سے ہٹ کر سنیما کی کوئن بن جاتی ہیں۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ ’ میں جانتا ہوں کہ مداح ہمیں ایک ساتھ دیکھنے کاانتظار کر رہے ہیں اور اس فلم سے بہتر ہم دونوں کے لئے کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔

واضح ہو کہ فلم ’ گڈ نیوز‘ آئی وی ایف کے دوران ہونے والی گڑبڑی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کرینہ کپور کے علاوہ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور اداکار دلجیت دوسانجھ اہم کردار میں نظر آئیں گے ،یہ فلم رواں سال 27دسمبر کوسنیما گھر وں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Good newwz akshay kumar says working with kareena kapoor is a wild picnic in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.