ساری فلموں کے مقابلہ جگا جاسوس میں کام کرنے میں زیادہ لطف آرہا ہے:کٹرینہ کیف

ممبئی: حال ہی میں فلم فینٹم،فتور اور بار باردیکھو جیسی فلمیں فلاپ ہونے کے بعدمعروف اداکارہ کٹرینہ کیف نے اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کا سبب پانے پریشان رہنا اور کام پر مکمل توجہ نہ دینے کو بتایا ہے ۔ کٹرینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم جگا جاسوس کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ کٹرینہ نے مسلسل اپنی ناکام ہوتی فلموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ ان کا توجہ نہ دینا اور ان کا پریشان رہنا ہے۔
کٹرینہ نے کہا،”میں مانتی ہوں،میری کچھ بڑی فلموں نے باکس آفس پر کچھ اچھا کام نہیں کیا،ان دنوں میری توجہ فلموں سے ہٹ کرکہیں اور جاچکی تھی۔ان فلموں کو میں اپنا 100فیصد نہیں دے پائی تھی۔اس وقت کی گئی ان بڑی غلطیوں کو میں نے اب پوری طرح سدھار لیا ہے،جس کے بعد جگا جاسوس میں میں نے پوری محنت کی ہے،اس کے آگے تو عوام ہی بتائے گی کہ یہ فلم کیسی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: From all the films ive done jagga jasoos was the most enjoyable katrina kaif in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply