اظہار کی آزادی کا غلط استعمال کیا جارہا ہے: سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ اظہار کی آزادی کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔سلمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارف انٹرنیٹ پر اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری بھول جاتے ہیں۔
انہیں لگتا ہے کہ کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ کون لکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر لوگ اظہار کی آزادی کا 100 فیصد غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اظہار کی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے جو کہا آپ خود اس کے ذمہ دار ہیں۔ یہ کسی کے پیچھے کہنے کی جگہ نہیں ہے اور انہیں لگتا ہے کہ کوئی ان کا پتہ نہیں لگا پائے گا۔
چیزیں تبھی صحیح ہو سکتی ہیں جب پردے کے پیچھے چھپے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سائبر سیل ان لوگوں کو آسانی سے ٹریک پر لا سکتا ہے۔ سائبر سیل کو پتہ ہے کہ کون کیا لکھ رہا ہے۔ (یواین آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Freedom is being misused in india salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply