بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید پانے والے سابق ٹی وی اینکر صہیب الیاسی بری

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے 18سال قبل اپنی بیوی انجو کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق ٹی وی اینکر اور پروڈیوسر صہیب الیاسی کو بری کر دیا۔

جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس ونود گوئل پر مشتمل دو ججی بنچ نے 52سالہ الیاسی کو اس کیس میں اپنی عمر قید کی سزا کو چینلج کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

جسٹس مرلی دھر نے کہا کہ الیاسی کے خلاف ایسا کو ئی ثبوت نہیں ہے جو اسے اس قتل کیس میں مجرم ثابت کرتا ہے۔ 20دسمبر 2017کو ٹرائل کورٹ نے الیاسی کو یہ کہتے ہوئے کہ ” اس نے قتل کیا اور اسے خود کشی کا رنگ دیا“ تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے الیاسی کو دو لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی تھی۔اور حکم دیا تھا کہ مقتولہ کے والدین کو بطور معاوضہ 10لاکھ روپے ادا کرے۔الیاسی نے ٹی وی کرائم شو ”انڈیاز موسٹ وانٹڈ“سے بہت شہرت پائی تھی۔

سزا سنائے جانے کے فوراً بعد الیاسی نے خود کو بے قصور بتایا تھا۔اور کہا تھا کہ” وہ پھر یہی کہتے ہیں اور چیخ کر کہتا ہوں کہ میں بے قصور ہوں ۔یہ ناانصافی ہے“الیاسی کو اپنی دوسری بیوی کی علالت کے باعث اسی سال اپریل میں ایک ماہ کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

انجو کو 11جنوری2000کو زخمی حالت میں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اس کے جسم پر خنجر کے وار کے زخم تھے۔الیاسی کو 28مارچ 2000کو ان کی سالی اور ساس کے اس الزام کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا کہ وہ جہیز کے لیے اپنی بیوی کو جسمانی اذیتیں دیتا رہتا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former tv anchor suhaib ilyasi acquitted in wifes murder case in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment