میں بے قصور ہوں،مجھے فارسٹ افسروں نے پھنسایا ہے: سلمان خان

جودھپور: راجستھان کے کنکنی گاو¿ں میں1998میں کالے ہرن کا شکار کرنے کے حوالے سے اپنے خلاف اسلحہ قانون کیس میں ایک عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے خود کو بے قصور بتایا۔
جمعرات کے روز چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنی بے گناہی کی دہائی دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ان سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوا اور محکمہ جنگلات کے افسران نے انہیں ناکردہ گناہ اور فرضی معاملہ میں پھنسایا ہے۔
اپنے ندستخط کے ساتھ ایک بیان کا ،جس میں ایک گواہ اودے راگھون نے بھی اعتراف کیا ہے کہ خان کے کہنے پر ہی وہ ممبئی سے اسلحہ لایا تھا،حوالہ دیتے ہوئے سلمان خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فارسٹ افسروں کے دباو¿ میں دستخط کیے تھے۔عدالت نے معاملہ کی سماعت 4اپریل تک موخر کر دی۔
ایڈیشنل پبلک پرازیکیوٹر دنیش تیواڑی نے کہا کہ عدالت نے سلمان خان کو اپنے دفاع میں کوئی گواہ یا شہادت پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Forest officials framed him salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply