پاپا کے کہنے پر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا :ایکتا کپور

نئی دہلی: ٹی وی سے لیکر فلمی پردے تک ہر جگہ اپنا ایک منفرد مقام بنا نے والی بالی ووڈ کے معروف اداکار جیتندر کی بیٹی ا یکتا کپور نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی شادی نہ کرنے کا جو سبب بتایا اس کو سن وہاں موجود سبھی میڈیا والے دنگ رہ گئے۔

ایکتا کپور نے کہا کہ ” انہوںنے اپنے پاپا(والد جیتندر) کے کہنے پر شادی نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ایکتا نے کہا کہ ایک بار پاپا نے مجھے سے کہا تھا کہ یا تو’ شادی کرنی ہوگی یا کام‘ کرنا ہوگا ،دونوں ایک ساتھ نہیں ہوسکتا ، اس لئے میں نے دونوں میں سے کام کا انتخاب کیا۔

اور بچپن سے ہی انہوں نے فلم میکر بننے کا خواب دیکھا تھا“۔واضح رہے کہ ا یکتا کپورکا چھوٹے پردے کو ایک نیا مقام دینے میں بہت بڑی شراکت ہے۔

ہندوستان میں ڈیلی شوپ کو بڑے پیمانے پر لانے کا کام ایکتا کپور نے ہی کیا ہے ، اس وقت بھی ان کی پروڈکشن کمپنی تقریباً 10سے زائد ٹی وی شوکو بنا رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Find out why ekta kapoor not choose for marriage in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment