کشمیر زمین پر جنت ہے: جان ابراہم

نئی دہلی: اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔ انہوں کشمیر کی طرح کشمیری بھی بہت اچھے لوگ ہیں۔

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے کہا کہ میں کشمیریوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ’آئی لو یو‘۔ جان ابراہم جو اپنی آنے والی فلم ’را: رومیو اکبر والٹر‘ کی شوٹنگکے سلسلے میں دس روزہ دورے پر وادی کشمیر میں ہیں، اداکار نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانیفلم انڈسٹری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی فلموں میں کشمیر کی صورتحال کو مثبت انداز میں پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کی صورتحال سے بخوبی واقف ہوں اور جانتا ہوں کہ یہاں 1947 سے کیا ہورہا ہے۔جان ابراہم نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ یہاں اچھی اچھی سڑکیں تعمیر کریں تاکہ سیاحتی مقامات تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے اور لوگوں کو بڑی تعداد میں یہاں آنا چاہیے۔

روبی گریول کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’را: رومیو اکبر والٹر‘میں جان ابراہم مبینہ طور پر ہندوستانی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کے مناظر گلمرگ کے ساتھ ساتھ سری نگر میں بھی فلمائے جائیں گے۔ کشمیر کے بارے میں باہری دنیا میں پائے جانے والے تاثر پر جان ابراہم نے کہا ’ کشمیر کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ ایک خطرناگ جگہ ہے، میں یہاں پر ہوں، میں انڈیا کے تمام لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں۔ وہ یہاں آکر یہاں کی سیاحت کو فروغ دیں۔

کشمیر زمین پر جنت ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے۔ میں سیاسی تنازعہ کو یکطرف رکھ کر کشمیریوں کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ کشمیر کے لوگ بہت ہی اچھے لوگ ہیں۔ میں اس وقت گلمرگ میں ہوں، یہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔ میں کشمیر کے لوگوں سے کہنا چاہتا کہ آئی لو یو‘۔

انہوں نے کہا ہمیں کشمیر کی سیاست کے بجائے کشمیر کی خوبصورت پر دھیان دینا چاہیے۔ ہمیں کشمیر کی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے۔ یہ بالی ووڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کو مثبت انداز میں پیش کریں۔ میں ایک پروڈیوسر بھی ہوں۔ میں یہ یقینی بناو¿ں گا کہ کشمیر کو مثبت انداز میں پیش کیا جائے‘۔ جان ابراہم نے ہندوستانیفلم انڈسٹری سے کہا کہ وہ کشمیر آکر یہاں اپنی فلموں کی شوٹنگ کریں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Filmmakers must promote the culture of kashmir john abraham in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply