فلم فئیر ایوارڈ: عامر خان نے بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کا اعزاز جیتا

ممبئی:مشہور اداکارعامر خان اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 62 ویں جیو فلم فیئر ایوارڈ میں عامر خان کو ان کی فلم دنگل میں بااثر اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔نتیش تیواری کی ہدایت میں بنی دنگل ہریانہ کے سابق پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں عامر نے مہاویر سنگھ پھوگاٹ کا کردار ادا کیاہے جو تمام اڑچنوں کے باوجود سماجی برائیوں سے لڑتے ہوئے متضاد حالات میں اپنی دونوں بیٹیوں گیتا پھوگاٹ اور ببیتا کماری کو کشتی سکھاتا ہے۔
عالیہ کو فلم اڑتا پنجاب کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ابھیشیک چوبے کی ہدایت میں بنی فلم اڑتا پنجاب میں عالیہ نے ایک مزدورنی کا کردار ادا کیا تھا جو غلطی سے پنجاب میں منشیات کا دھندہ کر نے والے گروہ کے چنگل میں پھنس جاتی ہے۔ نتیش تیواری کو دنگل کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ بھی دنگل کو ہی دیا گیا۔ رشی کپور کو فلم کپور اینڈ سنس کے لئے سب سے اچھے معاون ادکارکا ایوارڈ اور شبانہ اعظمی کو نیرجا فلم میں سپورٹنگ رول کے لئے سب سے بہتر اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ بہترین ابھرتے ہوئے ڈائریکٹر کا ایوارڈ نل بٹے سناٹا کے لئے اشونی ایر تیواری کو دیا گیا۔ سب سے بہتر میل ڈیبیو کے لئے اڑتاپنجاب کے لئے دلجیت دوسانجھ کو اور سب سے بہتر فی میل ڈیبیو کا ایوارڈ رتکا سنگھ کو سالا کھڑوس کے لئے دیا گیا۔
امیتابھ بھٹاچاریہ کو اے دل ہے مشکل کے چننا میریا گانے کے لئے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ ملا۔ اے دل ہے مشکل کے لئے ارجیت سنگھ کو سب سے بہتر سنگر میل کا ایوارڈملا۔ سب سے بہتر پلے بیک سنگرفی میل کےلئے سلطان فلم میں جگ گھومیا گانے کےلئے نیہا بھسین کو ملا۔ مختصر فلم کے بہترین اداکار منوج واجپئی کو فلم تانڈو میں شاندار اداکاری کے لئے دیا گیا جبکہ شارٹ فلم سب سے اچھی اداکارہ کا ایوارڈ ٹسیا چوپڑا کو فلم چٹنی کے لئے دیا گیا۔ اس پروگرام میں سلمان خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ وہ سیاہ سوٹ میں ملبوس تھے اور انہوں نے اوہ ہو جان جاں، منی بدنام ہوئی ، سیلفی لے لے اور حال ہی میں فلمائے گئے ’بے بی کو باس پسند ہے“ پر رقص کیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Filmfare awards 2017 aamir bags best actor alia wins best actress in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply