فلم سلطان کی کمائی 300 کروڑ روپے پار کر گئی

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی فلم سلطان نے اوورسیز بزنس ملا کر کل 320 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔سلمان خان کی فلم عید کے موقع پر 6جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔
سلطان نے پہلے تین دنوں میں ہندوستانی باکس آفس پر نیٹ 105.34 کروڑ روپے کی زوردار کمائی کی تھی۔سلطان کی کمائی کا سلسلہ چوتھے اور پانچویں دن بھی جاری رہا۔فلم نے چوتھے دن 37 کروڑ اور پانچویں دن قریب 39 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
اس طرح سلطان پانچ دنوں میں کل 181 کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے، جہاں تک ہندوستانی مارکیٹ میں سلطان کی کل آمدنی کا سوال ہے تو یہ فلم قریب 262 کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے۔سلطان اوورسیز میں بھی دھوم مچا رہی ہے۔سلطان نے اوورسیز میں مجموعی طور پر 58 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔اس طرح فلم سلطان اووسیز اور گھریلو بزنس ملا کر اب تک کل 320 کروڑ کی کمائی کر چکی ہے۔
بیرون ملک میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم عامر خان کی پی کے ہے۔پی کے نے 792 کروڑ کی کمائی کی ہے۔.اس کے بعد سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا نمبر آتا ہے جو 626 کروڑ کی کمائی کی ہے.اوورسیز طور گراس 300 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرنے والی فلموں میں دھوم 3، چنئی ایکسپریس، محبت رتن دھن پا یو، 3 ایڈیٹس، دلوالے، ہیپی نیو ایئر، کک، کرش 3، باجی راو-مستانی، بنگ بینگ، ایک تھا ٹائیگر اور یہ جوانی ہے دیوانی شامل ہے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بنی فلم’سلطان’کو ڈائریکٹ علی عباس ظفر نے کیا ہے۔سلطان میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے پہلوان کا کردار نبھایا ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Film sultan crossed 300 crore in 5 days in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply