”ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری “بھی100کروڑ والے گروپ میں شامل

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری نے باکس آفس پر 100کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ نیرج پانڈے کی ہدایت میں بنی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری 30ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم میں سشانت سنگھ راجپوت نے دھونی کا کردار ادا کیا ہے۔دھونی پر بنی فلم تجزیہ کاروں کے ساتھ ہی شائقین کا بھی دل جیتا ہے۔فلم نے باکس آفس پر اپنے پہلے ہفتے کے دوران 94کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی تھی۔
اس سال ریلیز ہوئی فلموں میں ایم ایس دھونی دی انٹولڈاسٹوری کے علاوہ ایئرلفٹ ،ہاؤس فل 3،سلطان اور رستم نے بھی 100کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Film ms dhoni biopic and other films in the rs 100 crore club in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply