فلم قابل کا سپر ہٹ گانا”سارا زمانہ حسینوں کا دیوانہ‘ دو بار شوٹ کیا گیا

ممبئی:مشہور اداکاررتیک روشن کی آنے والی فلم قابل میں سپر ہٹ گانا سارا زمانہ دو بار شوٹ کیا گیا ہے۔ رتیک روشن ان دنوں اپنی آنے والی فلم قابل کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم کی ہدایت سنجے گپتا نے کی ہے،فلم میں 1981 میں ریلیز ہوئی فلم ”یارانہ“ میں امیتابھ بچن پر سپر ہٹ گانا سارا زمانہ حسینوں کا دیوانہ کو فلمایا گیاہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلم قابل میں یہ گانا ایک اسپیشل اپیئرنس گا نے کے طور پرہوگا، جس اروشی روتیلا نظر آئیں گی۔ ایسی خبر ہے کہ اروشی روتیلا نے یہ گانا دو ورڑن میں شوٹ کیا ہے۔ ایک گانا تو فلم کے پروموشن کے لئے ہے جبکہ اس کا دوسرا ورژن فلم میں دکھایا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں نظر آنے والا اس کا دوسرا ورژن اس آئٹم نمبر سے مکمل طور پر مختلف ہو جائے گا۔
فلم میں دکھائے جانے والے گانا کہانی کی عکاسی کرتا ہے۔اس فلم کے میکرس فلم کی کہانی کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے اس کا دوسرا ورڑن بھی شوٹ کیا گیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Film kaabil new song saara zamana in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply