کشمیر کے مقابلہ اتراکھنڈ میں فلموں کی شوٹنگ پراخراجات بہت کم ہوتے ہیں: شکتی کپور

سرینگر/ گڑھوال:مشہور اداکار شکتی کپور کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ میں فلموں کی شوٹنگ پر آنے والا خرچہ کشمیر میں آنے والے اخراجات سے نصف ہے۔ سرینگر گڑھوال میں واقع بھارتی اسٹیٹ بینک کی شاخ میں ایک اسکیم کی تشہیر کیلئے یہاں پہنچے شکتی کپور نے یہ بات کہی۔
ریاست میں ہندی فلموں کی شوٹنگ کئے جانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پہاڑوں کے لیے تو میری جان حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش رہے گی کہ ممبئی کی فلم انڈسٹری کے لوگ یہاں آئیں اور فلموں کی شوٹنگ کریں۔اتراکھنڈ میں بھی بہت اچھے مقامات ہیں جہاں فلموں کی شوٹنگ کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سے فلم بنانے میں مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اور شوٹنگ کے لئے ریاست میں محفوظ ماحول ہے، میری بہت ساری فلمیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ اچھے ہیں اور بھرپور تعاون بھی کرتے ہیں۔
ہندی فلموں میں ویلین اور کامیڈین کے طور پر زبردست شہرت پانے والےشکتی کپور نے کہا کہ میرا دہرادون اور مسوری میں بھی گھر ہے اور اس ناتے میں چاہتا ہوں کہ بالی ووڈ اتراکھنڈ میں آکر فلموں کی شوٹنگ کرے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Film expenses in uttarakhand less than kashmir says shakti kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply