کئی اداکاراؤں کے مرکزی کردار کے ساتھ کوئی فلم بنانا بہت اچھا اور مختلف تجربہ ہوگا

نئی دہلی:مشہور اداکار عامر خان نے کہا کہ ان کی سپر ہٹ فلم ”دل چاہتا ہے“کو اگر اداکاراؤں کو مرکزی کردار میں رکھ کر بنایا جائے تو یہ کافی مزیدار ہوگا۔ عامر نے کہا”اداکاراؤں کو مرکزی کردار میں رکھ کر ”دل چاہتا ہے“فلم بنانا کمال کا تصور ہے۔تین اداکاراؤں کی دوستی کو مرکزی خیال میں رکھ کر شاید ہی بالی ووڈ میں ایسی کوئی فلم بنی ہے۔ایسی فلم کو دیکھنا کمال کا تجربہ ہوگا۔“
قابل ذکر ہے کہ 2001 میں ریلیز ہوئی اس سپر ہٹ فلم کے ہدایت کار فرحان اخترنے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ اداکاراؤں کے ساتھ فلم ”دل چاہتا ہے“بنانا چاہتے ہیں۔عامر نے کہا کہ فرحان کا یہ تصور کمال کا ہے۔ کاسٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر عامر نے کہا کہ یہ تو فلم کی اسکرپٹ پر منحصر ہوگا کہ بالی ووڈ میں آج کے دور میں کئی کمال کی اداکارائیں ہیں۔
انہوں نے کہا”اس فلم میں کسی ایسی اداکارہ کا ہونا ضروری ہے جو نوجوان ہو۔فلم کے تین اہم کرداروں میں سے میں اپنی آنے والی فلم ”دنگل“میں ساتھ کام کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ اور ثانیہ ملہوترا کوایسی فلم میں دیکھنا چاہوں گا کیونکہ وہ اسی عمر کی ہیں،جس عمر کا ان کا کردار تھا۔
عامرنے ہنستے ہوئے کہا”اس بات کو بھول جائیے کہ جب میں وہ فلم کررہا تھا،تب میری عمر 36سال تھی۔وہ غلطی تھی،لیکن ہم اس غلطی سے نکل گئے۔بار بار ہمیں غلطی دہرانی نہیں چاہئے۔ آپ کو ایسی فلم میں تقریباً 20سال کی لڑکیوں کو لینا چاہئے۔اس کےلئے فاطمہ اور ثانیہ بالکل مناسب ہوں گی۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Female dil chahta hai is a great idea aamir khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply