بالی ووڈ اداکار فواد خان دیپکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں

نئی دہلی:بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار فواد خان ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2014 میں آئی فلم ”خوبصورت“ سے کیا تھا۔
اس سال ان کی فلم”کپور اینڈ سنس“ریلیز ہوئی ہے۔ آج کل وہ کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل “کی شوٹنگ کر رہے ہیں جس میں ایشوریہ رائے بچن، انوشکا شرما اور رنبیر کپور بھی ہیں۔فواد نے دیپکا پاڈوکون کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دیپیکا کے ساتھ کام کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں جو نہایت دلچسپ اور حیرت انگیز رہے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fawad khan wants to work with deepika padukone in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply