ابھرتے ادکار فوادخان ایک بار پھر کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے

ممبئی: بالی وڈ کے ابھرتے اداکار فواد خان ایک بار پھر کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے۔ پاکستانی اداکار فواد نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات فلم”خوبصورت“ سے کی تھی۔ انہوں نے رواںسال ریلیز کرن جوہر کی فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں کام کیا ہے۔
فلمی دنیا میں ایہ قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں کہ کرن جوہر نے فواد کو اپنی اگلی فلم کے لئے بھی سائن کرلیا ہے اور ایسا امکان ہے کہ فواد اور کرن کے درمیان تعلقات بہت اچھے اور خوشگوار ہیں۔
دونوں کو ساتھ ساتھ کام کرنا کافی پسند آرہا ہے اور آئندہ بھی کئی فلمیں ساتھ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ پہلے اس فلم کے لئے سدھارتھ ملہوترہ کا نام لیا جارہا تھا لیکن بعد میں کرن نے فواد سے بات کی اور وہ راضی ہوگئے۔کرن جلد ہی اپنی اگلی فلم کا اعلان کرسکتے ہیں۔ (یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fawad khan pips sidharth malhotra for karan johars next production in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply