عامرخان سے تعلقات کی افواہوں سے میں اور میری ماں بہت پریشان رہے:فاطمہ ثنا شیخ

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ فلم ’ دنگل ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تو دونوں کے تعلقات کو لیکر افواہیں سرخیوں میں تھی،دونوں اس سے بچنے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ ان دنوں کی فلم ’ ٹھگز آف ہندوستان ریلیز ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی تعلقات کی خبروں نے زور پکڑ لیا لیکن اب اس حوالے سے فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی ۔

فلم ’دنگل‘ میں مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی بیٹی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام جب ان کے آن اسکرین والد (عامر خان) کے نام کے ساتھ جوڑا جانے لگا تو فاطمہ سے رہانہ گیا اورانہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں سننا بہت عجیب ہے ان افواہوں کی وجہ سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے انٹریو میںفاطمہ نے مزید کہا ابتدا میں میرے اورعامرخان کے درمیان تعلقات کی خبروں نے بے حد پریشان کیا تھا، میری والدہ بھی ان خبروں سے پریشان ہوگئی تھیں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مجھے لوگوں کو صفائی دینی چاہیے، لیکن اب مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں کیونکہ لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے۔ اداکارہ نے کہا وہ سیکھ رہی ہیں کہ اس طرح کی افواہوں سے کیسے نمٹا جائے۔

واضح رہے کہ عامر خان اورفاطمہ ثنا شیخ کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ برس اس وقت سامنے آئی تھیں جب عامر نے فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے لیے فاطمہ ثنا شیخ کا نام فائنل کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خلا بازراکیش شرما کی سوانح حیات پر بننے والی فلم کے لیے بھی فاطمہ ثنا شیخ کے نام کی سفارش کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ کے ساتھ نزدیکیوں اور تعلقات کے باعث ہی عامرخان کی ا±ن پرمہربانیاں جاری ہیں تاہم عامر خان نے ان افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fatima sana shaikh on link up rumours with aamir khan i used to get disturbed in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment