والد گھر سے باہرکسی گرل فرینڈ کے ساتھ گھومنے کی اجازت نہیں دیتے: سلمان خان

نئی دہلی: ہندی سنیما کے سپر اسٹار اور دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے کہ گرل فرینڈ کے معاملے میں ان کے والد محترم سلیم خان نے انہیں واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ کسی گرل فرینڈ( خواتین دوست) کو ساتھ شہر میں گھومنے کے بجائے مجھے اسے گھر بلانے کو کہا گیا ہے۔

سلمان نے اپنے ٹی وی شو’ دس کا دم۔ دمدار وی کینڈ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک سوال پوچھا ” کتنے فیصد ہندوستانیوں کو عوامی مقامات پر رومانس کرنے کی وجہ سے پولس سے ڈانٹ کھانی پڑی؟“بتایا جاتا ہے کہ شو میں مہمان کے جواب دینے سے پہلے سلمان خان نے کہا” محبت کرنے والے جوڑوں کو عوامی مقامات پر گھومتے دیکھنا بہت دکھ کی بات ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکاراو¿ں میں شمار ایشوریا رائے بچن اور ادکارہ کٹرینہ کیف جیسی ایکٹریس کے ساتھ رشتے میں رہے سلمان خان نے محبت کرنے والے جوڑوں کے بارے میں کہا ” یہ لاچار جوڑے ہیں، کیونکہ یہ لوگ ایک چھوٹے سے گھر میں 8۔10لوگوں کے درمیان رہتے ہیں، سماج کی وجہ سے یہ کپل ہوٹل میں جا نہیں سکتے ، خواتین دوست کی جب بات آتی ہے تو میرے والد نے صاف طور سے ہدایت دی ہے کہ گرل فرینڈ کے ساتھ شہر بھر میں گھومنے کے بجائے میں انہیں گھر آنے کی دعوت دوں۔

سلمان نے کہا ” اسی طرح میری بہنوں کے لئے بھی یہی ہدایت ہے ، ان کی زندگی میں اگر کوئی اچھا لڑکا ہے ،انہیں سب سے پہلے اپنے والدین کو بتانا چاہئے، اور ان سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھنا چاہئے ، انہوںنے ہمیں پسندیدہ شخص سے شادی کرنے کی پوری اجازت دی ہے“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fathers clear instructions in the matter of girlfriend says salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply