بالی ووڈ اداکار فاروق شیخ کی70ویں سالگرہ پرگوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کیا

نئی دہلی: کاش آج معروف بالی ووڈ اداکار فاروق شیخ حیات ہوتے تو اپنی70ویں سالگرہ منارہے ہوتے۔انہیں اس دنیا سے رخصت ہوئے عرصہ گذر گیا لیکن آج بھی وہ اپنے شیدائیوں کے دل میں زندہ ہیں ۔
اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے ایک خصوصی ڈوڈل پیش کیا ہے۔اس تجریدی خاکہ میں جو نیمیت ملاویہ کی تخلیق ہے ان کو اس کردار اور لباس میں دکھایا گیا ہے جس سے ان کی فلم امراؤ جان کی یاد تازہ کرتی ہے۔فاروق شیخ گجرات کے نسواڈی ودودرا کے قریب واقع ایک گاؤں امرولی کے زمیندار خاندان میں 1948میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کانام مصطفےٰ شیخ اور والدہ کا فریدہ تھا۔
فاروق شیخ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ ان کے والد پیشہ سے وکیل تھے اور ممبئی میں وکالت کرتے تھے۔شیخ نے ممبئی کے سینٹ میری اسکول سے تعلیمی سلسلہ شروع کیا اور سینٹ زیویر کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد سدھارتھ کالج آف لاءممبئی سے قانون کی ڈگری لی لیکن اس میں اپنا مستقبل روشن نہ پاکر انہوں نے اداکاری کو اپنا ذریعہ معاش بنایا اور اس میں انہیں زبردست کامیابی ملی۔
حالانکہ کالج کے زمانے میں فاروق شیخ نے شبانہ اعظمی کے ساتھ کئی ڈراموں میں اداکار کر کے کافی مقبولیت حاصل کی تھی لیکن اس دوران انہوں نے اداکاری کو انہوں نے کبھی اپنا پیشہ بنانے کا نہیں سوچا اور قانون کی ڈگری لینے کے لیے پڑھائی کرتے رہے۔
لیکن جب1973میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تو گرم ہوا فلم سے اپنا فلم کیریر شروع کیا اور اس فلم میں کام کرنے کا انہیں محض750روپے معاوضہ ملا۔لیکن اس فلم میں ان کیا داکاری سے ڈائریکٹر ستیہ جیت رے اتنے متاثر ہوئے کہ انہیں شطرنج کے کھلاڑی فلم میں مرکزی کردار مل گیا۔
اس کے بعد جتنی بھی فلموں میں انہوں نے کام کیا خوب نام کمایا۔لیکن ادھر2013کا سال ختم ہوا اور ادھر ان کی زندگی بھی ختم ہو گئی اور وہ28دسمبر2013کو مالک حقیقی سے جا ملے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farouque shaikhs 70th birthday commemorated with google doodle inspired by umrao jaan poster in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply