فرحان اختر کی فلم’ لکھنؤ سینٹرل‘ میں روی کشن وزیر اعلیٰ کا کردار نبھائیں گے

ممبئی: بھوجپوری سینما کے سپر اسٹار روی کشن سلور اسکرین پر وزیر اعلی کا کردار ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ بالی وڈ فلم ساز نکھل اڈوانی فلم ’لکھنؤسینٹرل‘ بنا رہے ہیں۔ فلم میں فرحان اختر اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم میں فرحان اختر کا کردار ایک ابھرتا ہوا بھوجپوری سنگر دکھایا گیا ہے، جو بھوجپوری سنگراداکار منوج تیواری کا زبردست فین ہے۔
حالات ایسے ہوتے ہیں کہ فرحان اختر جیل پہنچ جاتے ہیں جہاں وہ دوسرے قیدیوں کے ساتھ مل کر اپنا بینڈ بناتا ہے۔ بھوجپوری اداکار روی کشن اور منوج تیواری فلم میں کیمیو کر رہے ہیں۔ روی کشن نے بتایا کہ فلم میں کیمیو ہونے کے باوجود ان کا کردار اہم ہے۔ یہ ایک وزیر اعلی کا رول ہے جو فلم میں ایک اہم پوزیشن میں آتا ہے۔’لکھنؤ سنٹرل‘ میں ڈائنا پیٹی فیمل لیڈ رول میں ہیں۔ فلم کی شوٹنگ فی الحال لکھنؤ میں چل رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farhan akhtars lucknow central to feature cameos by ravi kishan and manoj tiwari in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply