بالی ووڈ اداکار فرحان ااختر نے بھی اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا

نئی دہلی: ڈاٹا لیک معاملے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے تنازعات میں گھری سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کا ایک اور معروف ا کاؤنٹ ہولڈر ، جسے بالی وڈ اداکار فرحان اختر کے طور پر پہچانا جاتا ہے ،فیس بک کو خیرباد کہہ گیا۔
فرحان نے آج سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’ صبح بخیر، آپ کو اطلاع کرتا ہوں کہ میں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے ہٹا لیا ہے، بہر حال ،فرحان اختر لائیو پیج ‘ اکاؤنٹ اب بھی چالوہے۔ فرحان نے فیس بک سے اپنا اکاؤنٹ ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
قابل غور ہے کہ فرحان سے پہلے اسپیس ایکس (Space X) کے سی ای اوماسک ، امریکن سنگر شیر اور ہالی وڈ اداکار جیم کیری فیس بک کا اپنا اکاؤنٹ ختم کر چکے ہیں۔
اداکار دفرحان اختر نے ایسے وقت میں فیس بک اکاؤنٹ ہٹایا ہے جب اس دعوے پرفیس بک کو تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے کہ برٹش کمپنی کیمبریج اینلیٹکا نے اس سوشل میڈیا سائٹ کے پانچ کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات کا سرقہ کیا ہے۔

Title: farhan akhtar quits facebook in privacy row | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply